ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی کرناٹکا میں 11جون سے زور دار بارش ہونے کی محکمہ موسمیات نے دی خبر

ساحلی کرناٹکا میں 11جون سے زور دار بارش ہونے کی محکمہ موسمیات نے دی خبر

Wed, 08 Jun 2022 20:12:27    S.O. News Service

اُڈپی:8؍ جون   (ایس اؤ نیوز)ریاست کرناٹک کے ساحلی پٹی پر 11جون سے  زور دار بارش ہونے کی محکمہ   موسمیات  بنگلورو کےمرکز نے جانکاری دی ہے۔

ساحلی پٹی پرواقع تینوں اضلاع دکشن کنڑا، اُڈپی اور اترکنڑا میں 10جون تک بجلیوں کی گرج  کے ساتھ  طوفانی ہواؤں کے ساتھ عام بارش ہوگی۔ اس کے بعد 11سے 13جون تک ساحلی پٹی پر بجلیوں کی گرج کے ساتھ طوفانی بارش کاامکان بتایاگیا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ  متعلقہ مدت میں 64.5ملی میٹر سے 115.5ملی میٹر تک بارش ہونے کاامکان  ہے۔

اُڈپی تعلقہ کے بڈگوبیٹو، کتپاڑی اور کڈیکارو دیہات میں کل شام ہوئی طوفانی بارش کے دوران گرج دار بجلیوں کی وجہ سے تین گھروں کو نقصان پہنچنےکی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ فی گھر 50ہزارروپیوں کانقصان لگایا گیا ہے۔


Share: